لکھنؤ(نامہ نگار)پاراعلاقہ میں گذشتہ شب زیورات اورکپڑے کی دکان کا شٹر توڑ کر لاکھوں کے زیورات اور نقد رقم چوری کر لی گئی۔ کاکوری کے بھپٹا مئو گاؤں کے وویک کمار شرما کی بدھیشور چوراہے کے نزدیک واقع شانتی پلازا میں اشوک جویلرس اینڈ کلاتھ کے نام سے دکان ہے۔ اتوار کی شب وہ اپنی دکان بند کر کے گھر چلے گئے۔
دیر رات چور مارکیٹ کی چھت کا جال توڑکر نیچے اترے اور پھر دکان کا شٹر توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ چور دکان میں رکھے ہزاروں روپئے اور لاکھوں کے زیورات اٹھا لے گئے۔ دوشنبہ کی صبح جب دکاندار اپنی دکان پہنچا تو اس کو چوری کا پتہ چلا۔ کچھ دیر بعد مقامی دکانداروں نے مارکیٹ میں چوکیدار کا بندوبست کئے جانے کے مطالبہ کے سلسلہ میں بدھیشور چوراہے پر مظاہرہ شروع کر دیا۔
چوری اورمظاہرہ کی اطلاع ملتے ہی پارا پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تاجروں کے مطالبے کو پورا کرنے کی یقین دہانی کر اکر مظاہرہ ختم کرای
ا۔ پولیس نے اس معاملہ میں دکاندار کی تحریر پر چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔