نئی دہلی:بلیک منی (انڈسکلوزڈفارن انکم اینڈ اسیٹس) اینڈ امپوزیشن آف ٹیکس ایکٹ۔ ۲۰۱۵کے تحت تین ہزار ۷۷۰کروڑ روپے کی مالیت کے کالے دھن اور غیر ملکی اثاثہ جات کے ۶۳۸ اعلان نامے موصول ہوئے ہیں تاہم ان اعدادوشمار میں تصحیح کی غرض سے تبدیلی بھی ہوسکتی ہے ۔یہ اعلان نامے وصول کرنے والے افسر مجاز نے ۳۰ ستمبر ۲۰۱۵کی نصف شب تک مسلسل کام کیا۔علاوہ ازیں ان اعلانات کے وصولی کے لئے ای۔ فائلنگ پورٹل بھی نصف شب تک کھلارہا۔ان رقوم پر ۳۰فیصد جرمانہ اور۳۰ فیصد کی ٹیکس کی ادائیگی ۳۱دسمبر ۲۰۱۵تک کرنی ہوگی۔اس کام کے لئے معین کئے جانے والے محکمے نے یکم جولائی ۲۰۱۵سے تیس ستمبر ۲۰۱۵تک مسلسل کام کیا ۔