نئی دہلی:سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے دنیا کی سب سے لمبی ۱۸ گھنٹے کی مسلسل پرواز دہلی سے سین فرانسسکو کا سفر کرنے والے اول اور بزنس زمرہ کے مسافروں کےلئے گھریلونیٹورک میں ایژیکٹیو کلاس میں ریٹرن ٹکٹ کی پیش کش کی ہے جسے دیگر نامزد شخص کو منتقل بھی کیا جا سکے گا۔ ایئر انڈیا اس رو ٹ پر آئندہ دو دسمبر سے پرواز شروع کرنے جا رہی ہے اس نے کہا کہ دو دسمبر سے ۳۱ جنوری ۲۰۱۶ءکے درمیان سفر کےلئے یکم اکتوبر سے ۱۵ جنوری ۲۰۱۶ تک ٹکٹ بک کرانے والوں کو اس پیشکش کافائدہ ملے گا۔ اس نے کہا کہ مذکورہ پیشکش کے تحت دہلی سے سین فرنسسکو کا سفر اول درجہ اور بزنس کلاس میں کرنے والوں کو گھریلو نیٹورک میں ایک ریٹرن ٹکٹ دیا جائے گا جسے کسی نامزد فرد کو منتقل بھی کیاجا سکے گا۔ اس ریٹرن ٹکٹ کا کرایا اور ایندھن چارج نہیں لگے گا لیکن اس پر آئد ہونے والے دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی مسافر کو کرنی ہوگی۔ دہلی اور سین فرانسسکو سے ہفتہ میں تین روز بدھ ،جمعہ اور اتوار کو ایئر انڈیا کی پرواز ملے گی۔