پشاور: پشاور کی یونین کونسل فقیر آباد میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیو وائرس سے متاثر ہونے والی اٹھارہ ماہ کی عافیہ کا تعلق یونین کونسل فقیر آباد کے علاقے شیخان ٹاون سے ہے، عافیہ کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق رواں خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد پندرہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ فاٹا میں اب تک پولیو کے گیارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔