لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ڈاکٹر کے گھر کام کر رہا ایک ملازم کرنٹ کی زد میں آنے کے سبب بری جھلس گیا مکان مالک
ے اسے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔ جانکی پورم کے سرسوتی پورم کے رہنے والے سول اسپتال کے ڈاکٹر بھدوریا کے گھر میں ۳۰ سالہ شیام بہاری نام کا ایک شخص کام کرتا ہے، شیام سیتاپور کا رہنے والا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ڈاکٹر بھدوریا کے مکان میں تعمیری کام چل رہا تھا جس کے سبب بجلی کے تار کھلے پڑے تھے۔
اتوار کی صبح شیام باتھروم سے نہاکر نکلا اور کمرے میں جانے لگا اسی درمیان اس کا پیر وہاں پر کھلے پڑے بجلی کے پیر پر پڑ گیا اور وہ کرنٹ کی زد میں آگیا۔ ڈاکٹر بھدوریا نے اسے آنا فاناً میں سول اسپتال میں داخل کرایاجہاں دوران علاج دو شنبہ کو اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیام کے ساتھ اس کی بھابھی رہ رہی تھی۔ شیام کا چھوٹا بھائی اس کے خلاف تھا جس سلسلہ میں آئے دیو دیور اور بھابھی کے درمیان کہا سنی ہوا کرتی تھی۔ شیام کا چھوٹا بھائی نہیں چاہتا تھا کہ اس کی بھابھی شیا م کے ساتھ رہے۔ بھابھی نے دیور پر شیام کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایس او جانکی پورم کا کہنا ہے کہ شیام کی موت فطری موت ہے۔ اس کی بھابھی نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی تحریر نہیں دی ہے۔
پولیس اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے۔