برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعودی عرب کے حکمران شاہ سلیمان سے اپیل کی ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم اکیس سالہ شعیہ کارکن علی ال نمر کی سزائے موت ختم کردی جائے۔ اس سے پہلے فرانس اور ایمنسٹی انٹر نیشنل بھی سعودی حکومت سے ان کی جاں بخشی کی اپیلیں کرچکی ہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی سزائے موت کا ذکر مسلسل جاری ہے۔ ہم نے سعودی عرب میں مقیم سنیئر صحافی راشد حسین سے بات کی اور سب سے پہلے یہ جاننا چاہا کہ علی ال نمر کون ہیں اور ان کا جرم کیا ہے