اقوام متحدہ نےافغانستان کےشہرقندوزکے ایک اسپتال پرامریکا کے ہوائی حملے کو جنگی جرم قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے افغانستان کے شہر قندوزمیں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پرامریکا کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال طبی عملے اور طبی مراکز کو بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین کے مطابق ہرطرح کا تحفظ حاصل ہوتا ہے – انہوں نے مذکورہ اسپتال پرحملے کی ناقابل قبول بتایا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نےبھی قندوز کے اسپتال پر امریکا کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کی ہے – انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعد زید الحسن نے کہا کہ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پرامریکا کا ہوائی حملہ ایک طرح کا جنگی جرم ہے – اس درمیان امریکا کے اس ہوائی حملے میں بچ جانےوالوں کا کہنا ہ