سری نگر: جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کویندر گپتا نے پیر کے روز کہا کہ بڑے گوشت پر پابندی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت رہنے کی وجہ سے اس پر ایوان میں کوئی بحث نہیں ہوگی۔
جب ایوان کی کاروائی 30 منٹ تک ملتوی رہنے کے بعد بحال ہوئی تو اسپیکر گپتا نے اعلان کیا کہ انہوں نے بڑے گوشت پر پابندی کے معاملے پر بحث کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے رول 56 اور دفعہ 7 کے تحت نیشنل کانفرنس، آزاد ممبر اسمبلی انجینئر شیخ عبدالرشید اور سی پی آئی ایم کی جانب سے جمع کی گئیں قراردادوں کو مسترد کردیا ہے ’۔ مسٹر گپتا نے کہا کہ چونکہ معاملہ عدالت زیر سماعت ہے اس لئے اس پر کوئی بحث نہیں ہوسکتی۔