ایس او نے واردات چھپانے کیلئے اطلاع ہونے سے کیاانکار
لکھنو:ٹھاکر گنج علاقہ میں ریلوے سے سبکدوش ملازم کے گھر سے چوروں نے دس لاکھ روپئے کا سونا چرا لیا۔ متاثر جب اپنی سسرال سے واپس لوٹا تو گھر کی حالت دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔اس سلسلہ میں جب ایس او ٹھاکر گنج سمر بہادر یادو سے پوچھا گیا تو انہوں نے اطلاع ہونے سے انکارکردیا۔
احاطہ مرزا علی خاں کے رہنے والے فیروز زیدی ریلوے محکمہ سے سبکدوش ہیں۔ وہ جمعرات کو اپنی سسرال نخاس گئے تھے جمعہ کی صبح ان کے جاننے والے نے فون سے واردات کی اطلاع دی۔ نخاس سے جب وہ حسین آباد اپنے گھر پہنچے تو مکان کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ فیروز کے مطابق الماری میں رکھے تقریباً ۸ لاکھ روپئے کے زیورات چوروں نے چرالئے کمروں میں سارا سامان بکھراپڑا تھا۔ فیروز نے بتاےا کہ نقد روپئے تو گھر میں نہیں رکھے تھے لیکن ان کی اہلیہ کے سارے زیورات الماری میں تھے جسے چوروں نے چرا لیا۔ اس بات کی اطلاع فیروز نے جمعہ کی صبح ہی پولیس کو دی تھی۔ موقع پر پہنچی پولیس جائے واردات کا معائنہ کرکے واپس لوٹ گئی۔ پولیس نے اتوار کو فیروز کو مقدمہ کی کاپی دی ہے۔ جب اتوار کی شام ایس او ٹھاکر گنج سمر بہادر یادو سے واردات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ ان کے تھانہ حلقہ میں ایسی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔