ملزم کی لوگوںنے جم کر کی پٹائی
لکھنو:عالم باغ کے اوم نگر محلہ میں سات سالہ طالب علم کی اغوا کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی۔ نوجوان بچے کو گود میں لیکر کہیں جا رہا تھا۔ بچے کے شور مچانے سے علاقہ کے لوگ جمع ہو گئے۔ مشتبہ نوجوان کو جم کر پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد جانچ شروع کر دی۔ اوم نگر محلہ میں ہائی کورٹ میں جائزہ افسر کے عہدہ پر تعینات ہریش کانت اہیروار اپنے کنبہ اہلیہ سمن ، گیارہ سالہ بیٹی پورنیما اور سات سالہ بیٹے پرنام ساگر کے ساتھ رہتے ہیں۔ اتوار کی صبح تقریباً گیارہ بجے اہلیہ نے پر نام کو سامان لینے دکان پر بھیجا تھا، راستہ میںچندر نگر عالم باغ کا رہنے والا ۳۶ سالہ نیم پاگل نوجوان بھی وہاں سے گزر رہا تھا جس نے پہلے تو پرنام سے بات چیت کی پھرباتوں ہی باتوں میں وہ اس کو گود میں اٹھاکر جانے لگا یہ دیکھ کر بچہ نے شورمچانا شروع کر دیا۔ بچہ کے شور کی آواز سن کر پڑوسیوں نے نوجوان کو پکڑ پر پہلے تو پیٹا اور اس کے بعد پولیس کواطلاع دی۔