لکھنو: غازی پور علاقہ میں بیماری سے پریشان ضعیف نے زہر کھاکر جان دے دی۔ رگھوناتھ پرساد واسوانی (۶۵) لقوا کی بیماری سے پریشان تھے جن کا علاج چل رہا تھا۔ گزشتہ سنیچر کی شام رگھوناتھ نے زہریلی شے کھا لی جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔