کانپور: اتوار کو بٹھورتھانہ علاقے میں کھڑے ٹرک میں نوجوان کی لاش ملنے سے کنبہ والوں نے قتل کا الزام لگا کر متاثر کے والد نے برادر نسبتی کے خلاف تھانے میں تحریر دی ہے۔
برورا کانپور دیہات کا رہنے والا سنتوش کمار اپادھیائے کابیٹا سوربھ اپادھیائے ٹرک چلاتاتھا۔ اتوار کی صبح بٹھور مندھنا کے نزدیسک ڈرائیور کی لاش اس کے ہی ماما راجیو دکشت کے ٹرک میں ملی۔
واردات کی اطلاع پر پہنچے کنبہ والوں نے سوربھ کے قتل کا الزام لگا کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔ انسپکٹر سنجے مشرا نے مشتعل کنبہ کو خاموش کرایا جس پر متوفی کے والد نے بتایاکہ برورا گاوں باشندہ راجیو دکشت پنکی واقع گھڑی فیکٹری میں ٹرک چلاتا ہے اس کا بیٹے کے ساتھ کام کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا جس کے سبب اس نے اس کے بیٹے کا قتل کر دیا۔ انسپکٹر نے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ انہوں نے بتایاکسہ تحریر کی بنیاد پر جانچ کی جا رہی ہے۔