نئی دہلی:موبائل فون بنانے والی گھریلو کمپنی انٹیکس اتر پردیش کے گریٹر نوئڈا میں ایک پلانٹ قائم کرنے پر ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔
کمپنی اپنے اسمارٹ فون کی مانگ پوری کرنے کےلئے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے امکانات تلاش کررہی ہے کمپنی کا مذکورہ پلانٹ ۲۰ لاکھ مربع فٹ سے زیادہ رقبہ میں پھلا ہوگا۔ یہاں ایل ای ڈی ٹی، واشنگ مشین، اور کمپیوٹر کے سامان، تیار کئے جائےں گے۔
انٹکس ٹکنالوجیس کے سربراہ امیتاب کھورانہ نے بتایا کہ کمپنی ہندوستان میںاپنی تعمیرات کو فروغ دینے میں یقین رکھتی ہے اور ماہانہ تقریباً ۱۰ لاکھ فون تیار کر ہی ہے۔ ہندوستان میں انٹیکس کی چار تعمیراتی اکائیاں قائم ہیں جن میں دو جموں میںایک ہمانچل پردیش کے بدی مقام پر اور ایک نوئڈا میں واقع ہے۔ مسٹر کھورانہ نے کہا کہ ہندوستان میں انٹیکس پہلے سے ہی وسیع پیمانے پر تعمیراتی کام کر رہی ہے۔
اور آئندہ بھی اپنی تعمیری سرگرمیوں کو منظم کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے۔ انٹیکس ہندوستان میں دو ہزار ایک سے تعمیراتی سرگرمیوں میں لگی ہے۔