نئی دہلی ؛وہ دن دور نہیں جب جدید ریل ڈبوں میں پینے کا ٹھنڈا وصاف پانی، چائے ، کافی وغیرہ وینڈنگ مشینوں سے ملا کرے گا اور پینٹری کار میں بوفے کھانے کے طرز کا ڈائننگ لا¶نچ بھی ہوگا جہاں مسافر اپنی پسند سے تازہ کھانا خود لے کر کھاسکیں گے ۔
اتنا ہی نہیں ٹرینوں میں سیکورٹی نظام کو سی سی ٹی وی سے لیس کرکے اسے مربوط نگرانی نظام سے جوڑا جائے گا اور کوئی گڑبڑ ہونے پر از خود کارروائی شروع ہوجائے گی۔ر یلوے ڈبوں کو مسافروں کے لئے محفوظ، آرام دہ اور سہولیات سے آراستہ بنانے کے مقصد سے اس ہفتہ ملک وبیرون ملک کے ڈیزائنروں اور دیگر اسپیشلسٹ کے ایک بین الاقوامی اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں مندرجہ بالا سہولیات کو عملی جامہ پہنانے کی تکنیک، متبادل اور کارروائی منصوبے پر غوروخوض کیا جائے گا۔ اس کا اصل مقصد ریل ڈبوں کے ڈیزائنوں کو عالمی معیار کا بنانا ہے ۔اس بین الاقوامی اجلاس کا انعقاد 9 سے 10 اکتوبر کو کیا جارہا ہے ۔