مکھیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی مگر یہ بالکل ہٹ کر ہیں کیونکہ یہ درحقیقت ننھے ڈرون ہے جو نہ صرف ہوا بلکہ پانی میں بھی ‘ پرواز’ کرسکتے ہیں۔جی ہاں امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے روبو بیز نامی ڈرون تیار کیے ہیں جو کہ پیپر کلپ کے سائز کے ہیں۔
یہ ڈرونز پرسکون ہوا میں حقیقی مکھیوں کی طرح اڑ سکتے ہیں مگر ان میں ایک ایسی صلاحیت بھی ہے جو اس طرح کے کیڑوں میں نہیں ہوتی اور وہ ہے زیرآب ” اڑنا”۔اس کے لیے وہ بطخوں کی طرح پرواز کرتے ہوئے پانی کی سطح سے ٹکرا کر کچھ گہرائی میں جاتے ہیں اور پھر اپنے پروں کو حرکت دیتے ہیں۔
تاہم پانی کے اندر ان کی رفتار 9 ہرٹز ہوتی جبکہ فضاءمیں یہ رفتار 120 ہرٹز تک ہوتی ہے۔محققین کا مقصد ایسے خودکار زیرآب ننھے ڈورن تیار کرنا ہے جو بتدریج پانی کے اندر سرچ اور بچانے کے ساتھ ساتھ دیگر فائدہ مند سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاسکیں۔
ابھی اس ڈرون پر کافی کام کرنا باقی ہے تاکہ اس میں اتنی اضافی توانائی برقرار رہ سکے جو پانی کی سطح کو چیر کر اندر جانے میں مدد دے اور پھر اس کے اندر اپنے پروں کی مدد سے تیر سکے۔تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان مکھیوں کی پہنچ زمین ہو یا سمندر ہر جگہ ہوگی۔