لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ملیح آباد علاقہ میں قرض کی رقم مانگنے پر ایک شہ زور نے طالب علم کو چاقو سے لہو لہان کر دیا جس کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔ اناؤ کے حسن گنج کا ومل کمار ملیح آباد کے ملک پور گاؤں میں اپنے نانا شری رام کے گھر رہ کر پڑھائی کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس نے گاؤں کے ہی سریندر کمار کو ۲۰۰ روپئے بطور قرض دیئے تھے ، وہ جب بھی سریندر سے اپنے پیسے مانگتا وہ ادھر اُدھر کی بات کہہ کر ٹال دیتا تھا۔ اس نے جب شام کو سریندر سے پھر رقم واپسی کا مطالبہ کیا کو اس کو برا لگا اور اس نے چاقو نکال کر ومل کے پیٹ میں گھونپ دیا جس سے وہ لہو لہان ہوکر وہیں گر گیا۔
اس درمیان سریندر وہاں سے فرار ہو گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے ومل کو زخمی دیکھ کر اس کے نانا کو مطلع کیا۔ موقع پر پہنچے لوگوں نے علاج کیلئے ومل کو اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمی کی تحریر پر سریندر کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔