میامی:تیز و تندطوفان جوکوین کی وجہ سے بہامہ جزائر میں لاپتہ ہوئے مال بردار جہاز الفارو کے عملے کے ایک رکن کی لاش مل گئی ہے اور اسی کے ساتھ جہاز کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔امریکہ کے بحریہ کے کیپٹن مارک فیڈو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، “ہم یہ مان کر چل رہے ہیں کہ جہاز ڈوب چکا ہے اور ریلیف اوو ریسکیو ٹیم کے رکن اب جہاز کی تلاش نہیں کر رہے ہیں۔ [؟][؟]طوفان میں پھنسنے کے بعدجہاز نے جمعرات کو ایمرجنسی و خطرات کے سگنل بھیجے تھے ۔ اس جہاز میں 33 افراد سوار تھے جن میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 32 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ لاپتہ لوگوں میں زیادہ تر امریکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو فلوریڈا کے جیکسن سے یہ مال بردار جہاز پیوٹو ریکو کے لئے چلا تھا لیکن جمعرات کویہ لاپتہ ہو گیا۔ جہاز کے طوفان میں پھنس کر ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔