واشنگٹن:امریکی صدر براک اوبامہ روزبرگ کے امپکوا کمیونٹی کالج میں ہوئے فائرنگ کے واقعے کے بعد ہلاک شدگان کے لواحقین سے ملاقات کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر اوبامہ ذاتی طور پر تعزیت کے لئے مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔وہائٹ ہا¶س کے ذرائع سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سرکاری ذرائع نے کل بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں اس دورے کی بابت ساری تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔ فی الوقت ساری اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اس حملے کے تفتیش کاروں نے پہلے کہا تھا کہ فائرنگ کے بعد پولیس تصادم میں حملہ آور ہلاک کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد کی خبروں میں کہا گیا کہ حملہ آور نے خود کشی کر لی تھی۔قابل ذکر ہے کہ ایک نوجوان نے اوریگن میں واقع اس کالج میں اندھا دھند فائرنگ کر پروفیسر سمیت9 افراد کو قتل کر دیا تھا بعد میں اس نے خود بھی خود کشی کر لی تھی۔