سڈنی:آسٹریلیائی پولس نے سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے ایک لڑکے کو گرفتار کیا ہے ۔ جس نے گزشتہ ہفتہ ایک پولس اہلکار کو گولی مارے جانے کی حمایت کی تھی۔ نیو ساتھ ویلز پولس نے بتایا کہ پولس سوشل میڈیا کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے بارے میں اس لڑکے سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی لیکن وہ پولس کو دھمکی دینے لگا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔خیال رہے کہ یہ لڑکا اسی اسکول میں زیر تعلیم ہے جس میں کرد نژاد عراقی 15 سالہ فرہاد خلیل محمد جابر نام کا ایک نوجوان پڑھتا تھا، جس نے گزشتہ ہفتہ ایک پولس اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ گرفتار ہو نے والے لڑکے نے فیس بک پر فرہاد کی ستائش کی تھی۔گزشتہ ہفتہ نیو ساتھ ویلز پولس کے ہیڈکوارٹر کے باہر فرہاد نے ایک پولس اہلکار کو گولی مار دیاتھی اور پولس کی جوابی کارروائی میں فرہاد بھی مارا گیا تھا۔