جنیوا: عالمی تنظیم برائے مہاجرین نے آج کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے متصل بحر متوسط میں اتوار کے روز سے اب تک تقریبا 100 مہاجرین کے مرنے کی رپورٹ ملی ہے ۔ تنظیم نے یہ اطلاع لیبیائی ریڈ کریسنٹ کی غیر مصدقہ رپورٹ کے حوالے سے دی ہے ۔ عالمی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مرنے والے مہاجرین کی یہ تعداد لیبیا کے ساحل پر دو مقاموں پر دیکھی گئ¸ لاشوں کی بنیاد پر ہیں۔ ان میں سے ایک مقام پر 85 لاشیں دیکھی گئ¸ ہیں، اور دوسرے مقام پر 10 لاشیں دیکھے جانے کی بات کہی گئ¸ ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال اب تک مجموعی طورپر 5 لاکھ 57 ہزار 899 مہاجرین سمندر پار کرکے یوروپ منتقل ہوئے ہیں اور 2 ہزار 987 افراد سمندر پار کرنے کی کوشش میں جان گنوا چکے ہیں۔