کابل:افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائی کے دوران 23 جنگجو ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا گورنر ماﺅلوابی بھی شامل ہے ۔ صوبہ فاریاہ کے دارالحکومت کے ماتمانا شہر میں کارروائی کے دوران بیسیوں طلبہ بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ طلبہ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں اور یہ جزوی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثناءافغان صوبے ہلمند کے سابق گورنر نعیم بلوچ کے گھر کے باہر 2خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کئے تاہم وہ محفوظ رہے ۔