لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کاکوری علاقہ میں رہنے والے کسان کو پرانی رنجش کی وجہ سے گاؤںکے ہی ایک شہ زور نے کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا جس کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔ کاکوری کے گہلوارا گاؤں کے کسان بوا پاسی کا کہنا ہے کہ اتوار کی دوپہر میں رام نرائن موریہ نے اس کو بلایا۔ جب وہ پہنچا تو وہ اسے گالی دینے لگا۔ اس نے بوا پر بار بار اس کے گھر کا چکر لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مغلظات بکنی شروع کر دی۔ بوا نے جب احتجاج کیا تو رام نرائن نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے اس کا دایاں پیر زخمی ہو گیا۔ اہل خانہ نے زخمی بوا کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاہے۔اس معاملہ میں پولیس نے رام نرائن کے خلاف مار پیٹ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کر لی ہے۔