جونپور: اتر پردیش اسمبلی میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی رکن مسز پربھاوتی پال نے ضلع پنچایتی چنا¶کے لئے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ مسز پال نے یو این آئی کو بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی قانون ساز کونسل کے چیئرمین گنیش شنکر پانڈے کو سونپ دیا ہے ۔ قانون ساز کونسل میں ان کی میعاد کار آئندہ 15 جنوری تک تھی۔ انہوں نے ضلع پنچایتی انتخابات لڑنے کی وجہ سے یہ استعفی دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جونپور ضلع کے وارڈ نمبر -71 سے پرچہءنامزدگی داخل کیا تھا لیکن الیکشن افسر نے ان کا پرچہءنامزدگی اس وجہ سے مسترد کر دیا کہ وہ قانون ساز کونسل کی رکن ہیں اور ضلع پنچایت کا الیکشن نہیں لڑسکتیں۔مسز پال نے کہا کہ وہ چوتھے مرحلے میں ہونے والے پنچایتی انتخابات میں اپنا اندراج کریں گی۔واضح رہے سال 2000 میں مسز پال بی ایس پی کے ٹکٹ پر ضلع پنچایت جونپورکی صدر چنی گئی تھی۔