لکھنو:جیسے ہم انسان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ویسے ہی ہمیں زمین پر تمام جاندار چیزوں سے محبت کرنا چاہئے۔ جانور بھی اس کے کنبہ کا حصہ ہے۔ جولوگ کتا یا بلی پالتے ہیں ان کےلئے وہ صرف پالتوجانور نہیں ہیں بلکہ یہ بھی کنبہ کاایک حصہ ہے اور محبت پانے کے حقدار بھی۔ لیکن جو لوگ جانوروں سے پیار نہیں کرتے مشکل حالات میں ذمہ داری سے منہ موڑ کر جانوروں کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں، انکو مار دیتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف آواز اٹھانا بہت ضروری ہے۔ مذکورہ باتیں پرتیک کی یادوں نے کانہا اپون نے لوگوں کو بطور پیغام کہیں ۔ مسٹر یادو اور سماجی کارکن اپرنا یادو دوشنبہ کو بے سہارا مویشیوں کےلئے بنائے گئے کانہا اپون پہنچے ۔ دونوں لوگ کانہا اپون میں واقع اسپتال اور مختلف باڑوں میں رکھے گئے جانوروں خاص کر کتوں کے حالات سے روشناس ہوئے۔ انہوںنے متعلقہ ڈاکٹروں ، ملازمین کی کارکردگی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے دکھی خامیوں کو دور کرنے کی اپیل کی ۔ مسٹر یادونے پالتو کتوںکے رجسٹریشن پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پالتو کتوں کارجسٹریشن کرانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ جو بیحد ضروری ہے۔ ٹھیک اسی طرح جیسے کوئی بچہ کنبہ میں جنم لیتا ہے تو اس کارجسٹریشن کرایاجاتاہے۔
اس کو عمل میں لانے کےلئے حکومت اور میونسپل کارپوریشن میں سنجیدگی دکھائی ہے جو قابل ستائش ہے۔ وہیں اپرنا یادو نے مویشی تشدد پر قدغن لگانے کی وکالت کی انہوںنے کہاکہ جانوروںکومارنا غیر انسانی علامت ہے۔ جو انسانیت کے خلاف ہے۔ اس سنجیدہ موضوع کو سیاست سے دور رکھ کر انسان کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمین پر رہنے والے تمام جانور پیار کے حق دار ہیں۔