شاہجہانپور: اتوار کو پکنک منانے گئے عید گاہ سے آگے گاوں رائے پور کے پاس پانچ نوجوان گراندی میں نہانے کےلئے گئے تھے۔ جہاں پانچوں ڈوبنے لگے۔ لیکن چارنوجوان علی، امان ، زیبواور عبداللہ کسی طرح باہر نکل آئے لیکن پانچواں نوجوان سید نجمل ولد عمران باشندہ محلہ کلی گربی تھانہ صدر بازار ڈوب گیا۔ غوطہ خوروں نے رات ایک بجے تک انہیں تلاشنے کی کوشش کی لیکن لاش نہیں مل سکی۔آج صبح سے ہی ایس پی رہنماءانور خان نے غوطہ خوروں کی مددسے نجمل کی لاش باہر نکلوائی۔ پولیس نے لاش کاپوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش کنبہ والوں کو سونپ دی۔نگرپالکا پریشد کے چیرمین تنویر خان ، کانٹ کے ایس پی رہنماءانور خان نے نجمل کی موت پر کنبہ والوں سے ان کے گھر جا کر اظہار ہمدردی ظاہر کیا۔