چندوسی: شہر کو منی ورنداون کہہ جانے والے شہر جو کسی وقت خالص بھی اوردودھ سے بنائی گئی چیزوں کے لئے جاناجاتا تھا آج اس منڈی میں نقلی غذائی اشیاءکی فروخت عروج پر ہے۔ حالات یہ ہوچکے ہیں کہ بچوں اورنوجوانوں کو خالص غذائی اشیاءملنا دشوار ہو گیا ہے یہی سبب ہے کہ ملاوٹ غذائی اشیاءطرح طرح کی بیماریوں کو دعوت دے رہی ہے ۔ ملاوٹ خور عام آدمی کی صحت سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ جب کبھی بھی محکمہ غذا کی ٹیم چھاپے ماری کی کارروائی کرتی ہے تو ملاوٹ خور مافیا اس کی مخالفت کرتے ہیں ایسی حالت میں عام آدمی کی صحت کے ساتھ کیسے انصاف ہو سکتا ہے یہ کسی کو نہیں معلوم ۔ تہواروںکے موسم میں ملاوٹ خور مافیاں سرگرم ہوجاتے ہیں زیادہ منافع کے چکر میں عام آدمی کی صحت سے یہ ملاوٹ خور کھیل رہے ہیں۔