واشنگٹن:افغانستان میں بین الاقوامی فورسز کے امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغان شہر قندوز میں ایک ہسپتال میں فضائہ حملہ امریکی کمان کی غلطی کے باعث ہوا۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز میڈیسنس سنز فرونٹیئر اسپتال (ایم ایس ایف)پر امریکہ کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس میں بائیس افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ایم ایس ایف حکام نے امریکہ پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اسے ایک ‘ جنگی جرم’ قرار دیا۔جنرل جان کیمبل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں کہا “یہ بات واضح ہے کہ ہوائی فائرنگ کا فیصلہ امریکی فیصلہ تھا جو امریکی کمان نے کیا، ایک اسپتال اس میں غلطی سے نشانہ بن گیا، ہم نے دانستہ طور پر کسی طبی مرکز کو ہدف نہیں بنایا”۔جنرل جان کیمبل کا منگل کو دیئے جانے والا یہ بیان اب تک امریکی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا بڑا اعتراف ہے ۔