کابل :کابل میں صدارتی محل میں تعمیراتی کام کے سلسلہ میں کھدائی کے دوران 2 انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انکی پہچان ہو سکی ہے اور نہ موت کی وجہ معلوم ہوئی۔ افغان صدر اشرف غنی نے تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا ہے ۔منگل کو صدارتی محل کے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسانی باقیات کو فارنسک جانچ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستا ن کا ماضی جنگ کے نامعلوم متاثرین کی اجتماعی قبروں سے بھرا پڑ اہے ۔اس سے قبل2002 میں شمالی افغانستان میں ایک اجتماعی قبردریافت کی گئی تھی جس میں سے تقریباً 2000 لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ طالبان جنگجو کی تھیں۔