واشنگٹن: افغانستان میں تعینات اعلی امریکی فوجی کمانڈر جنرل جان ایف کیمپ بل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اب اچھے اور برے پاکستان میں کوئی فرق نہیں کررہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تیزی لاتے ہوئے اس نے سرحد سے متصل قبائلی علاقوں میں اپنی مہم تیز کردی ہے ۔ جنرل کیمپ بیل نے امریکی پارلیمنٹ مسلح سروس کمیٹی کو منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے سینیئر افسروں کا خیال ہے کہ وہ اچھے اور برے طالبانی کے درمیان اب کوئی فرق نہیں کرسکتے اور قبائلی علاقوں میں انتہا پسندوں کے خلاف مہم تیز کرکے وہ اس کا ثبوت بھی دے رہے ہیں۔ جنرل کیمپ بیل کا اشارہ شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب مہم کی طرف تھا۔ یہ جگہ مقامی طالبان اور ان کے غیر ملکی ساتھیوں کا گڑھ مانا جاتا ہے ۔ جنرل کیمپ بیل کے مطابق پاکستان کی فوجی مہم کی وجہ سے غیر ملکی لڑاکے مشرقی اور شمالی افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ہی طرح پاکستان بھی دہشت گردی اور شدت پسندی کا شکار ہوا ہے ۔