وارانسی:وارانسی کے کینٹ علاقے میں چند افراد نے دیسی شراب کے ٹھیکیدار کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ورون پوری کا باشندہ گوپال سنگھ گذشتہ رات اپنا شراب کا ٹھیکہ بند کرنے کے بعد گھر جارہا تھا اسی دوران سنجیو رائے اور پنکج سنگھ نے اسے گولی مار دی۔تشویشناک حالت میں گوپال سنگھ کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔