بھاگلپور : بہار میں ضلع بھاگلپور کے سبور تھانہ کے سردھو گاں میں کل رات ایک عورت کا اہل خانہ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کرن دیوی( 35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ذرائع نے قتل کی وجہ زمین تنازع بتایا ہے ۔پولیس نے لاش کو پوسٹرماٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ متوفی عورت کے لواحقین اجے منڈل واقعہ کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرکے اجے منڈل کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری شروع کر دی ہے ۔