بڈوانی: مدھیہ پردیش کے بڈوانی ضلع میں لوک آیکت پولیس نے ایک قومیائے ہوئے بنک کے منیجر کو ایک کسان سے پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرقتار کیا ہے ۔اندور لوک آیکت پولیس کے مطابق پانسمیل سب ڈویژن کے کھیتا میں آج سہ پہر قومیائے ہوئے بنک کی شاخ کے منیجر کمار جتیندر سنہا کو فصل کا قرض منظور کرنے کے عوض کسان جیون چودھری سے پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گرام میلن کے فریادی کسان مسٹر چودھری نے شکایت کی تھی کہ فصل قرض کے طور پر منظور کئے گئے چار لاکھ روپے کے عوض بنک کے افسر نے دس ہزار روپے مانگی تھی۔فریادی نے ملزم بنک منیجر کو 26 ستمبر کو 5 ہزار روپے دیئے تھے ۔ کل قرض کی پوری رقم جاری ہونے کے بعد آج باقی پانچ ہزار ورپے دیئے جانے تھے جس کی ادائیگی کے وقت لو ک آیکت پولیس نے منیجر کو پکڑلیا۔منیجر کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔