امیتابھ بچن نے ممبئی کی تقریب میں ایمبیسیڈر کی حیثیت سے حلف لیا اور ٹائیگرز کی کم ہوتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ۔
ممبئی ؛شیروں سے دو دو ہاتھ کرنے والے راجہ نٹور لال امیتابھ بچن بگ کیٹس کی نسل بچانے کی مہم کے ایمبیسیڈر بن گئے ۔
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کبھی راجہ نٹور لال بن کر شیر کو بھگایا تو کبھی ہیروئن کو بچانے کے لئے ٹائیگر کے ساتھ ساتھ دو دو ہاتھ بھی کئے ۔ لیکن جناب یہ تھا فلمی نٹور لال ، اب حقیقت میں ٹائیگرز بچانے کے لئے بی ٹاون کے بگ بی نے بگ کیٹس کے تحفظ کے لئے مہم شروع کر دی ہے ۔
انہوں نے ممبئی کی تقریب میں ایمبیسیڈر کی حیثیت سے حلف لیا اور ٹائیگرز کی کم ہوتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ۔ تقریب میں ٹائیگرز کا روپ دھارے کارکنوں نے امیتابھ بچن کو سوینئیر بھی دیا ۔