لکھنو: انتظامیہ نے پنچایت انتخابات کو پُر امن طریقہ سے منعقد کرانے کیلئے پولنگ اور رائے شماری کے دوران شراب کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے بتاےا کہ انتخابی حلقوں کی سرحد سے ۸ کلو میٹر کے دائرہ میں ووٹنگ کے دن سے ۴۸ گھنٹہ قبل ووٹنگ ختم ہونے تک اور جائے رائے شماری سے ۸ کلو میٹر کے دائرہ میں ملکی، غےر ملکی شراب، بیئر، ماڈرن شاپ، بھانگ، تاڑی کی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت اترپردیش آبکاری ایکڑ ۱۹۱۰ کی دفعہ ۵۹ کے تحت دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتاےا کہ پہلے مرحلہ کے تحت چنہٹ اور بخشی تالاب میں ووٹنگ ۹اکتوبرکو صبح ۷ بجے سے شام ۵ بجے تک ہوگی۔ جہاں سات اکتوبر کی شام پانچ بجے سے ووٹنگ ختم ہونے تک دکانیں بند رہیں گی۔ دوسرے مرحلہ کا الیکشن مال اور ملیح آباد میں تیرہ اکتوبرکو صبح ۷ بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا جہاں پر دکانیں بندرہیں گیںگیارہ اکتوبر کو شام پانچ بجے سے پولنگ ختم ہونے تک ہوگی۔ تیسرے مرحلہ کے تحت ترقیاتی بلاک کاکوری اور سروجنی نگر میں پولنگ ۱۷اکتوبر کو ہوگی جہاں پر ۱۵اکتوبر کی شام پانچ بجے سے پولنگ ختم ہونے تک دکانیں بند رہیں گی۔
اس کے علاوہ موہن لال گنج اور گوسائیں گنج میں چوتھے مرحلہ کی پولنگ ۲۹اکتبور کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی جہاں پر دکانیں ۲۷اکتوبر کی شام پانچ بجے سے ووٹنگ ختم ہونے تک بند رہیں گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتاےا کہ ضلع کے تمام مقامی پنچایت اراکین اور ضلع پنچایت اراکین کے عام انتخابات کی رائے شماری یکم نومبر کو ہوگی جہاں پر دکانیں یکم نومبر کو بند رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں کوئی شخص نشیلی اشیاءکی کوئی مقدار میں رکھے گا نہ تقسیم کرے گا اور نہ ہی لیکر چلے گا۔