فتح پور: ڈینگو سے مرنے والوں اور مسلسل بڑھ رہے مریضوں کی روک تھام کےلئے کوئی انتظام فی الحال ضلع میں نہیں ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں جس طرح سے جانلیوہ ڈینگو بیماری پھیلی ہے۔ اس کی موثر روک تھا م کے لئے کوئی بندوبست نہیں ہے ۔ ضلع میں ڈینگو کی جانچ کا جہاں کوئی بندوبست نہیں ہے وہیں کانپور اور الہٰ آباد جیسے ضلعوں میں جانچ کے بعد دیہی باشندوں میں ڈینگو کی تصدیق ہورہی ہے۔ ویکٹر بانڈ ڈزیز کی روک تھام کے لئے صحت محکمہ میں انچارج مقرر ہیں۔ لیکن محکمہ کا سار ا کام دھرا کا دھرا ہے۔ گزشتہ دنوں ڈینگو کے کئی معاملے جہان آباد ، امولی علاقے میں روشنی میں آئے وہیں دیگر علاقوں میں بھی اسی کے سبب دیہی باشندوں کی موت ہو گئی لیکن محکمہ کے کان پر جوں نہیں لیں گے۔ دیہی علاقوں سے نکل کر یہ بیماری اب شہر کے لوگوں کو بھی اپنی زد میں لے رہی ہے۔ بیماری سے کئی موتیں ہو چکی ہیں لیکن محکمہ کے ذریعہ اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔ ویکٹر بانڈ بیماریوں کی روک تھام کےلئے ہر برس صحت محکمہ کو انتظامی سطح سے اچھا خاصا بجٹ دستیاب کرایاجاتا ہے۔ لیکن اس کا استعمال کہاں ہوتا ہے اس کا آج تک کوئی پتہ نہیں لگا سکا۔ افسران بھی ایسے ہیں کہ موقع کا فائدہ اٹھا کر صرف اپنی تجوری بھرنے میںمصروف ہیں۔ فی الحال ڈینگو پھیلانے کے معاملے پر محکمہ کا کوئی بھی افسر واضح کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔