بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کارکنان نے حکومت کو مخاطب سونپی عرضداشت
سہارنپور:بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے کسانوں کا مزدوروں کے مسائل کے سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا۔ اور ریاستی حکومت کو مخاطب ۱۶ نکاتی عرضداشت کو سونپی ۔ مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلع سکریٹری جنیشور پرساد نے کہاکہ حکومت کی لاپروائی کے سبب کسان پوری طرح مایوس ہو چکے ہیں اور سرکاری اسکیموں کا کوئی فائدہ نہ مل پانے کے سبب مالی اور ذہنی پریشانی سے جوجھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی ان کے مسائل کا تصفیہ نہیں ہوپارہا ہے۔
چاروں طرف مظلمین کا بول بالا ہے۔ اور غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں ضلع کے مزدوروں کے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور محنت محکمہ کے ذریعہ مزدوروں کارجسٹریشن کئے جانے کے نام پر ان کا استحصال کیاجا رہا ہے۔ بھٹے وقت سے نہ چل پانے کے سبب مزدور آج بھی بھوک مری کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوںنے ریاستی حکومت کو مخاطب عرضداشت میں مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دلتوں کی زمینیں فروخت کئے جانے سے متعلق قانون کو واپس لیا جائے ۔
سبھی بے گھر لوگوں کو پختہ مکان دینے کےلئے زمین دی جائے۔ بے زمین مزدوروں کوزندگی گزارنے کے لئے قابل کاشت پٹے الاٹ کئے جائیں اور پٹہ حاملین مزدوروں کو الاٹ زمین پر فوری قبضہ دیا جائے اور ہائی کورٹ کے ذریعہ جاری کئے گئے حکم کے مطابق افسران اور مزدور کے بچے ایک ساتھ پڑھنے کےلئے پرائمری اسکول بھیجاجائے ۔ دوہرا تعلیمی نظام ختم کیا جائے ۔ اس دوران سندر ،کرشن ، ونود پال ، دھیرج پال ، شریف احمد ، شہنواز خان ، شوبھا رام ، اشوک پال ، ستیش شرما وغیرہ موجود تھے۔