نئی دہلی۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان دوسرے ٹوینٹی 20 میچ کے دوران ناظرین کے رویہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کٹک اسٹیڈیم میں مستقبل میں بین الاقوامی میچ منعقد نہیں کرانے کامطالبہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پیر کو سیریز کا دوسرا میچ کٹک کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں کے شرمناک کارکردگی کے بعد اسٹیڈیم میں ناظرین نے قہر مچا دیا۔ ناراض شائقین نے میدان کے ایک حصے میں مسلسل بوتلیں پھینکی جس میچ کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا اور امپائر اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ تقریبا 20 منٹ بعد کھیل شروع ہونے کے بعد دو اوور ہی گزرے تھے کہ بارابتی اسٹیڈیم کے ناظرین نے پھر وہی شرمناک حرکت کر دی اور میچ کو دوبارہ روکنا پڑا۔سابق کرکٹر گواسکر نے ناظرین کی اس حرکت پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک چینل سے کہا س طرح کے رجحان کو روکنے کیلئے کوشش کر نی چاہئے تھی۔ اس طرح کے رجحان کو کس طرح ہونے دیا گیا۔ میچ ریفری کرس براڈ نے منتظمین سے اضافی سیکورٹی کی کوشش کی اور 45 ہزار ناظرین صلاحیت والے اسٹیڈیم میں میچ کو پورا کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے اس میچ میں چھ وکٹوں سے جیت درج کرتے ہوئے 2-0 سے سیریز قبضہ کر لی۔بڑے کھلاڑی نے کہا میں واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگلی بار اس اسٹیڈیم کو بین الاقوامی میچ کی میزبانی قطعی نہیں دی جانی چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ اگلے دو سال بعد کٹک کو میچ کی میزبانی ملے لیکن میرا خیال ہے کہ ناظرین کے اس خراب رویے کی وجہ سے کٹک کو کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں دی جانی چاہیے۔اتنا ہی نہیں مشتعل گواسکر نے یہ بھی کہا کہ اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے ملنے والی سالانہ سبسڈی بھی بند ہونی چاہیے تاکہ تمام ایسوسی ایشن کو ایک سخت پیغام جائے اور آگے سے وہ بین الاقوامی میچوں کو لے کر اس طرح کی کوتاہی نہ برتیں۔قابل ذکر ہے کہ سال 1982 کے بعد سے بارابتی اسٹیڈیم میں دو ٹسٹ اور 18 ون ڈے میچ منعقد کئے گئے ہیں۔ تاہم اگلے سال ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹوینٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اس اسٹیڈیم کو کسی میچ کی میزبانی نہیں ملی ہے۔