کٹک۔جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں اپنے گیند بازوں کی کارکردگی کو اب تک کی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان کے طویل دورے کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ہندوستان کو 17۔ 2 اوور میں صرف 92 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے کل چھ وکٹ سے جیت درج کر کے تین میچوں کی سیریز میں 2۔ 0 کی سبقت لے لی۔ڈو پلیسس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹی 20 کرکٹ میں ہماری بہترین کارکردگی ہے۔ تمام گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کو 2۔ 0 سے ہرانا بڑی کامیابی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔انہوں نے کہامیں نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی کہا تھا کہ ہندوستان میں اچھی شروعات انتہائی ضروری ہے۔ ہم نے آغاز شکست کے ساتھ ہی کیاجس کے بعد واپسی مشکل ہوتی ہے۔ ہندوستان جب فارم میں ہوتا ہے تو اسے ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے لئے اچھی شروعات ضروری تھی۔فاف نے پہلے چار اوور میں بولنگ میں چار تبدیلی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکمت عملی ہندوستانی بلے بازوں پر دباؤ بنانے کی تھی۔ انہوں نے کہا یہ میچ کے دوران ہی ہوا۔ میں نے عمران طاہر کو آغاز میں گیند سونپنے کا فیصلہ کیا جس نے پاورپلے میں بولنگ نہیں کی تھی۔ اس کے بعد میں نے تبدیلی کرتے رہنے کی حکمت عملی اپنائی تاکہ بلے باز کوئی قیاس نہ لگا سکے۔فاف نے کہا پہلے چھ اوور میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا۔ا سپن اور رفتار دونوں تھی جس کے بعد ہمیں وکٹ بھی ملے۔ ہمارے گیند بازوں کی توجہ ہمیشہ وکٹ لینے پر رہتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے کام کو بخوبی انجام دیا۔آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لئے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں کھیل چکے فاف نے کہا کہ ہندوستانی کپتان سے انہوں نے کول رہنا سیکھا۔انہوں نے کہامیں خوش قسمت ہوں کہ کپتانی کے دور میں مجھے ایم ایس کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ دھونی کے علاوہ اسٹیفن فلیمنگ بھی کافی کامیاب کپتان ہیں۔ آپ ان کی نقل نہیں کرتے بلکہ اپنی غلطیوں سے سبق لے کر ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا دھونی میدان پر کافی کول رہتے ہیں۔ ٹیم میں ان کا کافی احترام ہے اور ان کے پاس کرکٹ کا زبردست دماغ ہے۔ ان تمام کولیکرانھوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔