کوچی۔ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں کیرالہ بلاسٹرس کے پہلے میچ میں حوصلہ افزائی کی کے لئے موجود رہیں گے ۔ کیرالا بلاسٹر کے کا سامنا نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے ہوگا۔تقریبا 50 ہزار کی صلاحیت والے اس اسٹیڈیم میں سچن کی موجودگی سے یقینی طور پر جوش رہے گا لیکن اس جوش کو برقرار رکھنے کے لئے کیرالا ٹیم کو امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرناہو گا۔ کیرالا نے پہلے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں اٹلیٹیکو کے ڈی کولکتہ نے اس کی فتوحات کی مہم روک دی تھی۔انگلینڈ کے کوچ پیٹر ٹیلر کی نگرانی میں 26 رکنی کیرالا ٹیم نے پری سیزن پریکٹس کیرالہ میں ہی کی ہے ۔ ایسے میں بھیگے موسم میں اسے کھیلنے کا فائدہ مل سکتا ہے ۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کا پانی کی نکاسی کا نظام شاندار بتایا جا رہا ہے ، ایسے میں امید ہے کہ ہلکی بارش کھیل میں رخنہ نہیں ڈالے گی۔