کولمبو۔سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی جھیل رہے اسپنر تھارنڈو کوشل کا دفاع کیا جس کوویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں اس کے انتخاب کا امکان ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کوشل کی ’دوسرا‘ گیند پر پابندی لگا دی ہے جبکہ باقی ایکشن کو کلین چٹ مل گئی ہے۔میتھیوز نے کہا کہ ان کو اور ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ کوشل دوسرا کے ایکشن میں بھی بہتر بنانے کی طرف کلین چٹ حاصل کر لے گا۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 14 اکتوبر سے شروع ہوگی۔