نئی دہلی۔ نس میں خون کے جمنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرائے گئے سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کی حالت مستحکم ہے ۔ سدھو کو ڈیپ وین تھرومبوسس (ڈي وي ٹی) ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ایک نس میں خون کا تھکہ جمع ہونے سے اس کا دوران صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہا ہے ۔ اگر اس کا علاج وقت پر نہیں کیا گیا تو یہ بیماری انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس کی علامات سوجن اور درد ہونا ہے جو اکثر پاؤں میں ہوتا ہے ۔ 51 سالہ سدھو کو دارالحکومت دہلی کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر تصویر اشتراک کرتے ہوئے لکھا‘‘بیمار ہوں مگر ناٹ آؤٹ ہوں۔یہ ایک مہلک بیماری ہے لیکن خدا کے فضل سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔آپ لوگ دعا کیجے ’’۔کرکٹ کے میدان کو الوداع کہنے کے بعد سدھو نے سیاست میں فعال طور پر حصہ لیا اور بہت سارے ٹیلی ویژن پروگراموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے رگوں میں خون کا جمنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرائے گئے سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو جلد صحت یاب ہونے کی دعاکی ہے۔ وزیر اعظم نے سدھو کو دیئے اپنے پیغام میں کہا عزیز سدھو جی آپ تیزی سے صحت مند ہو جائیں۔ آپ ایک بہادرانسان ہیں اور اپنے ہی منفرد انداز میں واپسی بھی کریں گے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ سدھو کو دہلی میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے