ممبئی: ایک بار پھر بالی وڈ کے دو خانوں کے درمیان تلخ و شیریں نوک جھونک کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ باتیں ممبئی کے باندرہ میں واقع عامر کے گھر پر ہوئیں۔بتایا گیاہے کہ عامر خان نے اپنے گھر پر ایک پارٹی رکھی جس میں سلمان خان سمیت چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا پارٹی شروع ہوتے ہی عامر نے مائک سنبھالا اور سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی تعریف شروع کردی اس دوران عامر نے جوش میں آکرکہاکہ سلمان کے اکاؤنٹ میں بہت سی سپر ہٹ فلمیں آئیں، لیکن اس سے پہلے ان کی فلموں میں ایسی پختگی نظر نہیں آئی۔انھوں نے مزید کہاکہ سلمان اسکرپٹ اور کہانی کی فکر نہیں کرتے بلکہ چیزوں کو سہل طور پر لیتے ہیں۔‘سلمان کو یہ تبصرہ تیکھا لگا اور انھوں نے فوری طور پر عامر کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’خواہ میں عامر کی طرح محنت نہیں کر سکتا، لیکن کم از کم اپنے ڈائریکٹر اور مصنفین کو کریڈٹ تو دیتا ہوں۔اطلاعات کے مطابق سلمان کی بات پر عامر کی آنکھوں میں آنسو آتے آتے رہ گئے اس کے بعد سلمان نے پارٹی سے نکلتے وقت عامر کو ’فیک‘ (مصنوعی یا جعلی) تک کہہ دیا۔بالی ووڈ کی راہداریوں میں یہ خبریں بھی گشت کر رہی ہیں کہ دونوں ستاروں کے درمیان اپنی آنے والی فلموں کی اسٹوری لائن ملنے کی وجہ سے بھی یہ تلخی آئی ہے۔خیال رہے کہ عامر کی فلم ’دنگل‘ اور سلمان کی ’سلطان‘ کی کہانی بہت کچھ ملتی جلتی ہے۔عامر خان یعنی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے جب فلم تھری ایڈیٹس کی تھی تو اس میںاٹھارہ سال کے لڑکے کا رول کیا تھا۔ جبکہ اصل میں ان کی عمر چوالیس کی تھی۔ اب جب وہ اپنی فلم دنگل میں نظر آنے والے ہیں تو ان کی عمر پچپن کی نظر آئے گی جو ان کی عمر کے بہت قریب ہے۔ اس فلم میں وہ چار بیٹیوں کے باپ بنے ہیں۔ اس فلم میں اپنے کردار کو لے کر عامر خان نے اپنا وزن بڑھا لیا ہے۔ اس وقت ان کا وزن اوسطاً ستر کلو گرام ہو گیا ہے۔ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ ان کارول اس فلم میں ایک پہلوان کا ہے۔ اس لئے ان کا وزن بھی تو کچھ زیادہ ہونا چاہئے۔ فلم دنگل کے بارے میں وہ بتاتے ہیں کہ اس میں ان کا دو لک ہے ایک لک میں وہ پچیس سال کے ہیں تو دوسرے لک میں تقریباً پچاس کے ارد گرد کے ہیں۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نتیش تیواری کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم دنگل کی الگ الگ پرتیں ہیں اور کہانی بہت مزیدار ہے۔ ایک سطح پر یہ کہانی لڑکیوں کے پاورفل ہونے کو دکھاتی ہے تو دوسری سطح پر باپ بیٹی کے رشتے کو ظاہر کرتی ہے عامر خان نے کئی ڈائریکٹر کی پہلی فلم میں کام کیا اور وہ فلمیں نہیں چلی یہاں تو نتیش تیواری کی پہلی دو فلمیں بھی ناکام رہی ہیں۔ لیکن اتنا ہونے کے بعد بھی عامر خان نے نتش تیواری کی دنگل میں کام کرنا گوارہ اس لئے کر لیا کیونکہ وہ صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں ہاتھ میں آئے رول کی اہمیت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پچھلی فلم نہیں چلی تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اگلی فلم بھی فلاپ ہی رہے گی۔ فلم دنگل میں جس طرح کا رول عامر خان نے کیا ہے وہ یقینا پہلے رول سے بالکل مختلف ہے۔ اس رول میں عامر خان کو دیکھنا ناظرین کو کافی حیرت میں ڈالنے والا ثابت ہوگا۔غور طلب ہے کہ فلم منگل پانڈے کے بعد عامر خان کی یہ دوسری بایوپک فلم ہوگی جس میں ہریانہ کے نیشنل سطح کے پہلوان اور کوچ مہاویر پھوگٹ کی زندگی کی کہانی ہے۔