تروونتپرم۔ جی وی راجہ کھیل اسکول کی 16 برس کی دو طالبات نے مبینہ طور پر کوئی زہریلا مادہ کھا لیا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔دونوں لڑکیوں کو کل رات سوا نو بجے تروونتپرم میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ دونوں تروونتپرم ضلع سے ہیں۔ کالج کے پرنسپل نے واقعہ کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔