مظفر نگر: اترپردیش میں مظفر نگر کے شاہ پور علاقے میں ناجائز تعلقات کے سبب دو لوگوں نے ایک نوجوان کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ شاہ پور علاقے کے رہنے والے یامین، سوربھ اور کالا ایک ساتھ بیٹھ کر نشہ کرتے تھے ۔ اس دوران سوربھ اور کالا کے یامین کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ۔ یامین کو اس کا پتہ چل گیا۔ اس کے دوستوں نے اسے راستے سے ہٹانے کیلئے چاقو سے قتل کرکے اس کی لاش جنگل میں پھینک دی۔انہوں نے بتایا کہ یامین کی لاش کل شام جنگل سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔