نئی دہلی: ممبئی میں پاکستانی گلوکار غلام علی کا پروگرام شوسینا کی وجہ سے منسوخ ہونے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی حکومت نے آج موسیقی کے استاد کو دہلی میں پروگرام کرنے کی دعوت دی ہے ۔دہلی کے وزیر سیاحت کپیل مشرا نے ٹوئٹر پر کہا “افسوس کی بات ہے کہ ممبئی میں غلام علی کو اجازت نہیں دی گئی۔ میں انہیں دہلی میں مدعو کرتا ہوں ۔ یہاں آکر لوگوں کو محظوظ کریں۔ میوزک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اس پروگرام کا انعقاد کل ممبئی میں ہونا تھا لیکن شوسینا کی مخالفت کی وجہ سے اسے رد کردیا گیا ہے ۔ شو سینا نے کہا تھا جب تک پاکستان ہمارے فوجیوں کو مارتا رہے گا ہم اس کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے ۔ منتظمین نے شوسینا سربراہ اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد پروگرام منسوخ کردیا۔