کٹیہار:بہار میں ضلع کٹیہار کے سٹی تھانہ علاقہ میں اراضی تنازعہ کے سلسلے میں آج علی الصبح ایک شخص نے بھتیجا اور بھتیجی کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ درگا پور محلہ کے رہنے وارڈ کمشنر ریشم دیوی کا اس کے دیور منیشور شرما کے ساتھ ایک کٹھہ زمین کاتنازعہ تھا۔ منیشور شرما نے آج علی صبح گھر میں سو رہی ریشم دیوی کی بیٹی انجلی کماری (17) اور ان کے بھتیجے راجو کمار (12) پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں دونوں سنگین طور پر جھلس گئے ۔ انہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر وہ چل بسے ۔پولیس کے مطابق اپنے بچوں کو بچانے کے دوران ریشم دیوی اور سبھاش شرما بھی جھلس گئے جن کا علاج کٹیہار صدر اسپتال میں چل رہا ہے ۔ واردات کے بعد ملزم منیشور شرما موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار رہی ہے ۔