تھانے: طبی ماہرین کے مطابق ملک میں ذیابیطس کے 25 فیصد مریض کم عمر نوجوان ہیں۔ ایک روز قبل یو این آئی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل اندوریہ نے کہا کہ یہ بہت تشویش کی بات ہے کہ بچے اور نوجوان اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ کھانے پینے کی نامناسب عادتیں ہیں۔ بچے ہر طرح کا غیر صحت مند کھانا کھاتے ہیں باہر جاکر ایسی چیزیں کھالیتے ہیں جن کے پکانے میں صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا جس سے بچپن کی ذیابیطس ہوجاتی ہے جسے ٹائپ ون ذیابیطس کہتے ہیںمزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 18 سال سے زیادہ عمر کے بالغوں میں یہ بیماری اندازاً 9 فیصد ہے اور 2012 میں 15 لاکھ اموات براہ راست اس بیماری سے ہوئیں جبکہ 80 فیصد سے زیادہ زیابیطس کی اموات کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوئیں۔