کانپور:نوبستہ پولیس نے مخبرکی اطلاع پر مورنگ منڈی سے ہنس پورم باشندہ گنگیسٹرنیتوسنگھ کو گیرابندی کرکے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ۳۱۵ بورکا طمنچہ اوردوکارتوش برآمد کیا ۔ سی او وشال پانڈے نے بتایاکہ کے تھانہ انچارج کے مطابق ملزم شہرمیں بڑی واردات کرنے آیا تھا تبھی پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف جنوبی حلقوں کے تھانوںمیں کئی مقدمے درج ہیں سی او نے بتایاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔شہر میں مجرمین کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت نوبستہ پولیس کو دوبڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے پولیس نے الگ الگ جگہ سے گینگیسٹرکے خلاف دوشاطرگاڑی چوروں کو گرفتارکیا ہے پولیس نے چوروں کے قبضے سے ایک موٹرسائےکل اورکٹے پارٹس برآمد کئے ہیں۔ جب کہ گینگیسٹر کے پاس سے طمنچہ اورکارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
گوند نگرسی او وشال پانڈے نے بتایاکہ نوبستہ تھانہ انچارج راج دیو پرجہ پتی پولیس فورس کے ساتھ داسوکنواںکے نزدیک گاڑی چیکنگ مہم چلارہے تھے چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک موٹرسائےکل سواردونوجوانوں کو پکڑااور پوچھ گچھ شروع کی ۔ پوچھ گچھ میں براکے ہردیو نگرباشندہ سریش، نوشاد نے خود کو گاڑی چورگروہ کے سرگرم رکن ہونے کی بات قبول کی ۔ ایس او نے ملزمین کی نشان دہی پر نیو آزادنگرگودام میں چھاپہ ماری کی۔ پولیس نے گودام سے دوموٹر سائےکل کے کٹے پا ر ٹس اورچوری کی موٹرسائےکل برآمدکی ہے۔