چندوسی:بھارتی کسان یونین کے عہدیداروں کے ذریعہ کسان رہنماآنجہانی چودھری مہیندرسنگھ ٹیکیت کی برسی یوم کسان کے طورپر اواس وکاس واقع چودھری چرن سنگھ پارک میںمنائی گئی ۔اس دوران کسانوںکے ذریعہ مہندرسنگھ ٹیکیت کے خیالات پر مبنی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر کسانوںکو خطاب کرتے ہوئے مرکزی سکریٹری رشی پال سنگھ یادونے بتایاکہ مہیندرسنگھ ٹکیت نے کسانوںکو استحصال کرنے والے بندوبست کو اکھاڑپھنکا اورکسانوں کو اپنے حقوق کو چھیننے کےلئے بیدارکیا۔ضلع صدر رام پال سنگھ یادو نے کہا کہ مہیندرسنگھ ٹکیت اس ملک کے رہنما تھے۔مہیندرسنگھ ٹکیت کے اس تعاون کو کسان فراموش نہیں کرپائیں گے انھوں نے اپنی ساری زندگی کسانوں کوحقوق دلانے میںصرف کردئے۔اس موقع پر ریاستی سکریٹری رامپال سنگھ یادو، ضلع صدربرجپال سنگھ ،منطقائی میڈیاا نچارج جے ویر سنگھ، شوراج سنگھ ، کشن پال سنگھ مونیدرچودھری وغیرہ موجودتھے۔