بارہ بنکی:سماج وادی پارٹی کے رہنمااورریاست کے وزیرمملکت برائے دہی ترقیات اروند کمارسنگھ گوپ کے بڑے بھائی اشوک سنگھ نے اپنے تجویز کنندہ اورپارٹی کے ذمہ دار عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹریٹ پہنچے اوربارہ بنکی ضلع پنچایت کے انتخابی حلقہ حیدرگڑھ سوم سے اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا۔واضح ہو کہ اشوک سنگھ نے پارٹی کے ذمہ دارعہدوں اورحلقہ سے متعلق تجویز کنندہ کے ساتھ جاکر اپنا پرچہ نامزدگی سادگی کے ساتھ داخل کیا۔چارسیٹوںمیں داخل اشوک سنگھ کی تجویز، دنیش پرتاپ سنگھ ، سابق پرمکھ،رن وجے سنگھ،سابق رکن ضلع پنچایت ، رام دیوسنگھ، ونودشکلانے کی۔اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی رامدن راوت، ایس پی ضلع صدرڈاکٹرکلدیپ سنگھ ، ضلع کوآپریٹیوبینک کے چیئر مین دھریندرکمار ورما،ایس پی کے سینئر رہنماءشہاب خالد، رامناتھ موریہ،ایس پی ضلع کے جنرل سکریٹری انل یادو، نائب صدرنسیم کیرتی، اجے ببلو، گیان پرکاش مشرا، وریندرپردھان، ببلوچوہان، مشتاق،عمرشریف، راجیو یادووغیرہ موجودتھے۔